Wednesday, 17 April 2013

Khamenei

13-01-2013 قائد انقلاب اسلامی نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ کی اسلامی یونین کے سینتالیسویں سالانہ اجلاس کے نام پیغام میں طلبہ کی توجہ ان کے اہم فرائض پر مرکوز کرائی۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛ بسم اللہ الرحمن الرحیم طلاب عزیز، آپ نوجوان حضرات ملک کے مستقبل کے ذمہ دار ہیں۔ کل کے ایران کا نظم و نسق علمی و عملی ذخیروں کی عظیم ثروت کے ذریعے عظیم اور با صلاحیت عہدیداروں کے ہاتھوں سے چلایا جانا چاہئے اور آپ جیسے افراد کی ہمت و بصیرت اور شجاعت و ایمان کے ذریعے طے شدہ منزلوں کی جانب برق رفتاری سے بڑے قدم اٹھائے جانے چاہئے۔ آپ اور آپ ہی کی طرح ملت ایران کے دیگر فرزندان عزیز دنیا کے ہر گوشے میں خود کو اس صف میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار کریں۔ آپ سب کے لئے میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں۔ اللہ آپ کی نصرت و مدد فرمائے۔

No comments: