Tuesday, 26 March 2013
IMAMIA ORGANIZATION PAKISTAN
امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ احیائے اسوہ رسول (ص) مرکزی کنونشن اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔ جس میں سندھ، بلوچستان، خیرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب بھر سے کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ کنونشن میں مختلف نشستیں جاری ہیں۔ جن میں سینئر عہدیدار اور علماء کرام شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔ کنوشن کے دوسرے روز آئندہ سال کیلئے امامیہ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ کنونشن کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جمعہ اسدی، علامہ محمد شفاء نجفی، محمد ثقلین، پروفیسر ڈاکٹر نذیر حسین اور مرکزی چیئرمین کمیل جعفری کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، آج کوئٹہ ہو یا کراچی، پشاور ہو یا گلگت بلتستان پورا پاکستان لہو لہو ہے۔ آج کہیں پر حکومتی رٹ دکھائی نہیں دیتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ حکمران پانچ سال عوام پر مسلط رہے لیکن عوام کے بنیادی مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے جہاں آج پاکستان کی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے وہیں حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment